• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

بلے کا انتخابی نشان نہ ڈالا گیا تو قوم، ہائیکورٹ برداشت نہیں کرے گی، بیرسٹر علی ظفر

شائع January 10, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اب اگر بلے کا انتخابی نشان نہ ڈالا گیا تو قوم اور ہائی کورٹ بھی برداشت نہیں کرے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے انتخابی نشان کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرکے تحریک انصاف کو ’بلے‘ کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے ہمیں انصاف ملا۔

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ نے قانون کے مطابق فیصلے کی روایت قائم کی، ہائیکورٹ نےحکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پربلا آویزاں کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، الیکشن کمیشن نے زبردستی، غیرقانونی طور پر بلے کا نشان چھینا، پوری قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

علی ظفر نے کہا کہ اگلے 15 منٹ میں انتخابی نشان نہ ڈالا گیا تو یہ توہین عدالت ہوگی۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اب اگر بلے کا انتخابی نشان نہ ڈالا گیا تو قوم اور ہائی کورٹ بھی برداشت نہیں کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024