ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

شائع January 12, 2024 اپ ڈیٹ January 12, 2024 09:52pm
آرمی چیف جنرل عاصم منیر مشقوں کے دوران مختلف ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی فائرنگ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل عاصم منیر مشقوں کے دوران مختلف ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی فائرنگ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر

پاکستان کی ملکی دفاعی نظام ناقابل تسخیر بنانے کے حوالے سے ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم کا کامیابی سے تجربہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سونمیانی میں پاک فوج نے البیضا 3 کی مشقیں کیں جس میں مختلف ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کا کامیابی سے تجربہ کیا گیا۔

مشقوں کے دوران مختلف ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی فائرنگ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا جس کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مشاہدہ کیا۔

ان مشقوں کے دوران ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم، لو ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس سسٹم، شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم اور وسیع تر شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم کا کامیابی سے تجربہ کیا گیا۔

پاکستان کی سرحدوں کے فضائی دفاع کو مزی مضبوط بنانے کے لیے ایک تاریخی کامیابی اور سنگ میل کے طور پر اونچے سے درمیانے درجے کے ایئر ڈیفنس ویپنز سسٹمز پہلے ہی وار میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا کامیابی سے تجربہ کیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کور آف آرمی ایئر ڈیفنس کی مہارت اور آپریشنل تیاری کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کو سراہا۔

جنرل عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کے خلاف پیدا ہونے والے کسی بھی خطرے کو روکنے اور اس کا جواب دینے کے لیے ہماری ضروریات کے مطابق نظام کو جدید بنا رہی ہیں۔

کور کمانڈر کراچی، کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس، انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن اور انسپکٹر جنرل آرمز نے بھی مشق کا مشاہدہ کیا۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آرمی ایئرڈیفنس سینٹر میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

کارٹون

کارٹون : 1 اپریل 2026
کارٹون : 31 مارچ 2026