• KHI: Partly Cloudy 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.2°C

کراچی: مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 زخمیوں سمیت 5 ملزمان گرفتار

شائع January 17, 2024
—فائل فوٹو: کریٹیو کامنز
—فائل فوٹو: کریٹیو کامنز

کراچی میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 3 زخمیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

’ڈان‘ نیوز کے مطابق عوامی کالونی پولیس نے کورنگی نمبر پانچ میں مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

سائیٹ سپر ہائی وے احسن آباد میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل فونز بر آمد کیے گئے جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے چرس اور گٹکا بر آمد کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025