9 مئی مقدمات: عمران خان، شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت پرسماعت 24 جنوری تک ملتوی

20 جنوری 2024
عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں—فائل فوٹو: ڈان نیوز/سی این این
عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں—فائل فوٹو: ڈان نیوز/سی این این

راولپنڈی انسدداد دہشتگردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق وزیر داخلہ و رہنما عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانتوں پر 24 جنوری تک سماعت ملتوی کردی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

شیخ رشید کی تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ کی درخواست ضمانت پر بھی آج سماعت ہونی تھی، تاہم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف آج رخصت پر ہیں جس کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

تینوں رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اب 24 جنوری کو ہوگی، تمام تھانوں کی پولیس تفتیشی ٹیموں اور پراسکیوٹرز کو آئندہ تاریخ پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں