• KHI: Sunny 30.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.4°C
  • KHI: Sunny 30.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.4°C

مسلم لیگ (ن) ملک میں صوبائیت کے شعلے بھڑکا رہی ہے، پلوشہ خان

شائع January 24, 2024 اپ ڈیٹ January 24, 2024 11:37am
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک میں صوبائیت کے شعلے بھڑکا رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے منشور کا صرف ایک نکتہ ہے، ہماری بات ہوگئی، یہ اقتدار کی خاطر تعصب کے شعلے بھڑکانہ چاہ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور بلاول بھٹو کے لیے نہیں مریم اورنگزیب کے لیے نیا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں بھرپور انتخابی مہم شروع کیے ہوئے ہے، پیپلزپارٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی، بلاول بھٹو بھی یہاں سے ہی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کا دعویٰ ہے کہ وہ گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026