شکارپور: مسافر وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق

شائع اپ ڈیٹ
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

صوبہ سندھ کے شہر شکارپور کے گاؤں ہمایوں کے قریب مسافر وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، مسافر وین جیکب آباد سے کندھکوٹ جارہی تھی۔

مسافر وین تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے، 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026