• KHI: Partly Cloudy 29.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.5°C
  • ISB: Clear 31.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.5°C
  • ISB: Clear 31.5°C

چکوال: گھریلو تنازع پر سفاک شخص نے بیوی، 4 بچوں کو قتل کردیا

شائع اپ ڈیٹ
پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کےلیے ہسپتال منتقل کیں—فوٹو:فیس بک
پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کےلیے ہسپتال منتقل کیں—فوٹو:فیس بک

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ضلع چکوال میں سفاک شخص نے گھریلو تنازع پر اپنی بیوی اور چار بچوں کو قتل کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق افسوسناک واقعہ چکوال کے علاقے زدلفہ ٹاون میں پیش آیا جہاں گھریلو تنازع پر ایک شخص نے مشتعل ہوکر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کی بیوی اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے ہسپتال منتقل کیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی 2 بیٹیوں، 2 بیٹوں اور بیوی کو قتل کیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026