• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم

شائع February 25, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا اور چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے کے لیے بیرسٹر گوہر سمیت متعدد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہو گیا جہاں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا وقت 25 فروری سہ پہر تین بجے تک تھا۔

بانی چیئرمین کے نامزد کردہ امیدوار برائے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے انٹراپارٹی انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

مرکزی تنظیم کے لیے بانی چیئرمین کے نامزد کردہ امیدوار برائے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان کی قیادت میں 15 رکنی پینل کے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع کرائے گئے۔

انٹرا پارٹی انتخابات کے دوران سندھ سے اشرف قریشی، بلوچستان سے محمد اسلم اور خیبرپختونخوا سے نوید انجم نے بھی چیئرمین کے عہدے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی داخل کروا دیے۔

پنجاب سے بانی چیئرمین کی نامزد کردہ ڈاکٹر یاسمین راشد، محمد خان مدنی اور اسد حنیف نے بھی پنجاب کی صوبائی تنظیم کے لیے پینلز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے۔

سندھ کی تنظیم کے لیے حلیم عادل شیخ اور خاوند بخش غلام محمد کی قیادت میں دو پینلز کے کاغذاتِ نامزدگی موصول ہوئے جبکہ بلوچستان سے ڈاکٹر مینر بلوچ کے علاوہ 5 دیگر افراد نے اپنے پینلز کے ہمراہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے۔

بلوچستان کی تنظیم کے لیے اپنے پینلز کے ہمراہ کاغذاتِ نامزدگی داخل کروانے والوں میں سید جعفر آغا، نوابزادہ امین اللہ جوگیزئی، داؤد شاہ، سید عبدالصادق اور بابر مرغزانی شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا سے علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبرپختونخوا کی تنظیم کے لیے پینل کے کاغذاتِ نامزدگی بھی موصول ہو گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات میں شرکت کے خواہاں امیدواروں سے کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی کے لیے مرکز اور صوبوں میں الگ الگ ریٹرننگ افسران مقرر کیے گئے۔

ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات طے شدہ شیڈول کے مطابق 3 مارچ کو منعقد کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024