منی لانڈرنگ کیس: مونس الہی کی اہلیہ سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

27 فروری 2024
عدالت عالیہ نے دونوں ملزمان کے پیش نہ ہونے پر ورانٹ گرفتاری جاری کیے اور کیس کی  سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی—فوٹو: اے ایف پی
عدالت عالیہ نے دونوں ملزمان کے پیش نہ ہونے پر ورانٹ گرفتاری جاری کیے اور کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی—فوٹو: اے ایف پی

لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

لاہور ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہی سمیت دیگر کی ضمانتیں منسوخ کروانے کی پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پراسکیوشن کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت لاہورہائی کورٹ نے مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے شریک ملزمہ سائرہ انور کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت عالیہ نے دونوں ملزمان کے پیش نہ ہونے پر ورانٹ گرفتاری جاری کیے اور کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی اور دیگر 2 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور تھی۔

مونس الہیٰ کی اہلیہ تحریم الہیٰ کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہوا تھا، مقدمے میں راسخ الہٰی اور اہلیہ زارا الہٰی کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

سابق وفاقی وزیر کی اہلیہ تحریم الہیٰ پر 3 کروڑ 3 لاکھ روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں