• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں 16 ملزمان کی ضمانتیں منظور

شائع March 1, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 16 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمان کی ضمانت منظور کی۔

ملزمان میں میاں بلال ،عدنان اشرف، محمد خان سمیت 16 افراد شامل ہیں، تمام فریقین کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

پسِ منظر

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024