• KHI: Cloudy 29.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.3°C
  • KHI: Cloudy 29.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.3°C

مریم نواز کا پنجاب پبلک سروس کمیشن میں خواتین کا کوٹہ 15 فیصد کرنے کا اعلان

شائع March 8, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں خواتین کا کوٹہ 10 کے بجائے 15 فیصد بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کو اعلٰی عہدوں پر کام کرتے دیکھ بہت فخر ہوتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین کےلیے ایک دن مختص نہیں ہوتا ہے، میں ہر خاتون کو سلام پیش کرتی ہوں اور اس کی قدر کرتی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ دیگر صوبوں میں بھی خواتین وزیراعلیٰ بنیں۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ میری جماعت میں بھی مردانہ تسلط موجود ہے، مجھے بھی یہاں تک آنے میں 12-13 سال لگے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2026
کارٹون : 20 مارچ 2026