امریکا میں نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر درجنوں مسلمان نماز ادا کرنے کے لیے جمع ہوئے، انہوں نے غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت خلیجی ممالک میں آج (10 مارچ کو) پہلا روزہ ہے۔

مقدس ماہ کے شروع ہوتے ہی مسلمانوں نے نیو یارک ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تراویح ادا کی۔

نمازیوں میں سے ایک 20 سالہ سلمان الحنفی نے کہا کہ ’میں ہر جگہ مسلمانوں کو دیکھ کر حیران ہوں، یہاں پہلی بار آیا ہوں۔‘

نیویارک میں شدید سردی اور ٹھنڈی ہوا کے باوجود مسلمانوں کی بڑی تعداد دعائیہ اجتماع کے لیے جمع ہوئی، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی

وہاں موجود ایک نمازی نے کہا کہ ’ اجتماعی دعائیں لوگوں کو یہ جاننے میں مدد کرنے کے لیے اہم ہیں کہ دنیا بھر میں کیا ہو رہا ہے’۔

غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے کچھ لوگ فلسطینی پرچم کے سرخ، سفید، سبز اور سیاہ رنگوں سے مزین ٹوپی پہن رکھی تھی، جب کہ الیکٹرک وہیل چیئر پر ایک نوجوان لڑکے نے بینر اٹھا رکھا تھا۔

اسرائیل-غزہ جنگ کے بعد سے نیویارک میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے درجنوں مظاہرے کیے جاچکے ہیں۔

فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی

فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی

فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی

فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی

جرمنی میں رمضان کی آمد کے بعد کے مناظرفوٹو: اے پی
جرمنی میں رمضان کی آمد کے بعد کے مناظرفوٹو: اے پی

جرمنی میں بھی رمضان کی آمد پر سڑک کو روشیوں سے سجایا گیافوٹو: اے پی
جرمنی میں بھی رمضان کی آمد پر سڑک کو روشیوں سے سجایا گیافوٹو: اے پی

تبصرے (0) بند ہیں