کراچی: خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار

شائع March 19, 2024 اپ ڈیٹ March 19, 2024 08:55am
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

کراچی کے منگھو پیر روڈ پر نورس چورنگی کے قریب محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد ولی رحمٰن کو گرفتار کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ولی رحمٰن کے قبضے سے دستی بم برآمد ہوا ہے۔

ولی رحمٰن متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا ہے، اس کا تعلق کمانڈر عظمت اللہ عرف طارق گروپ سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ولی رحمٰن نے ہلاک دہشت گرد قاری حسین سے خودکش حملے کی ٹریننگ لی تھی، گرفتاری کے خوف سے 2009 میں ولی رحمٰن دبئی فرار ہوگیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026