• KHI: Partly Cloudy 27.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.3°C
  • ISB: Clear 24.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.3°C
  • ISB: Clear 24.5°C

میں خواتین کی احسن خان ہوں، صبا فیصل

شائع March 20, 2024 اپ ڈیٹ March 20, 2024 12:50pm
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

اداکارہ صبا فیصل نے مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خواتین کی احسن خان ہیں۔

میزبان اور اداکار احسن خان اور رابعہ انعم کی رمضان ٹرانسمیشن میں اداکارہ صبا فیصل نے شرکت کی تھی۔

احسن خان نے صبا فیصل کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ان کے بغیر کوئی شو، کوئی ڈراما، کوئی جگہ، کوئی ایونٹ مکمل نہیں ہوتا اور وہ جس ڈرامے میں کردار ادا کرتی ہیں وہ ہٹ ہوجاتا ہے۔

جواب میں صبا فیصل نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ابھی احسن خان ناظرین کو میرا تعارف کروارہے تھے کہ شاید کوئی پروگرام، کوئی شو شاید ہی صبا کے بغیر ہو، تو میں خواتین کی احسن خان ہوں‘۔

جس کے بعد صبا فیصل اور احسن خان ہنس پڑے۔

اداکارہ صبا فیصل نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ’میں خواتین کی احسن خان اس لیے کیونکہ میں ان سے بہت متاثر ہوں، ان کی انرجی، اور کام کرنے کا لگن کے ساتھ وہ ہر شو اور ڈرامے کو بھی ساتھ لے کر چلتے ہیں۔‘

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026