• KHI: Partly Cloudy 22.7°C
  • LHR: Clear 18°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.7°C
  • LHR: Clear 18°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.9°C

سعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کل طلب

شائع April 7, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ 8 اپریل کو کوئی بھی شخص شوال کا چاند دیکھے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت کو دے۔

عدالت جانے میں مدد کے لیے لوگ اپنے قریبی مرکز سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی نے بھی شہریوں سے چاند دیکھنے اور شہادتیں متعلقہ اتھارٹی تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق ممکنہ طور پر 10 اپریل کو سعودی عرب میں عید الفطر ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان میں محکمہ موسمیات کے مطابق غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا، 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 مارچ 2026
کارٹون : 19 مارچ 2026