• KHI: Partly Cloudy 29.2°C
  • LHR: Sunny 24.2°C
  • ISB: Heavy Rain 16.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.2°C
  • LHR: Sunny 24.2°C
  • ISB: Heavy Rain 16.8°C

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کل آندھی، بارش کی پیش گوئی

شائع April 12, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

محکمہ موسمیات نے کل کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سےجاری پریس ریلیز کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہے، یہ سسٹم آج سے ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں داخل ہو جائے گا۔

بیان کے مطابق کل سے کراچی میں آندھی کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے، یہ سلسلہ آئندہ 2 روز تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 13 اور 14 اپریل کو سکھر، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔

بیان کے مطابق اس دوران کراچی اور حیدر آباد میں بھی آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 فروری 2026
کارٹون : 5 فروری 2026