• KHI: Fajr 4:14am Sunrise 5:43am
  • LHR: Fajr 3:19am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:14am Sunrise 4:58am
  • KHI: Fajr 4:14am Sunrise 5:43am
  • LHR: Fajr 3:19am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:14am Sunrise 4:58am

سڈنی شاپنگ سینٹر میں چاقو سے حملہ، 6 افراد ہلاک

شائع April 13, 2024
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،  ابھی تک ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی—فوٹو: رائٹرز
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ابھی تک ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی—فوٹو: رائٹرز

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے شاپنگ سینٹر میں چاقو سے ہونے والے حملے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، واقعے کے بعد پولیس کی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کے پولیس اسسٹنٹ کمشنر انتھونی کوک کا کہنا ہے کہ ملزم کو شاپنگ سینٹر میں جائے وقوع پر ایک خاتون پولیس افسر نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کیا، ابھی تک ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے ملی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے اکیلے ہی لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا، جوابی کارروائی سے ملزم ہلاک ہوگیا ہے، اب شاپنگ سینٹر میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب بھی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آور کے مقاصد کا تعین کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے میں 8 ماہ کے بچے اور اس کی ماں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، کئی لوگوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مال کے اندر سے ریکارڈ ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ حملہ آور شارٹس اور اسپورٹس جرسی پہنے ہوئے ہے اور اس کے ہاتھ میں چاقو ہے۔

واقعہ کے وقت شاپنگ سینٹر میں خریداروں کا رش تھا، مقامی میڈیا نے بتایا کہ واقعے کے بعد سینکڑوں لوگوں کو شاپنگ سینٹر سے نکال لیا گیا ہے، سوشل میڈیا ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ واقعے کے بعد شاپنگ مال اور اطراف میں بھگدڑ مچ گئی۔

کارٹون

کارٹون : 20 جون 2024
کارٹون : 17 جون 2024