• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

بلوچستان میں آج اور کل اسکول بند رکھنے کا اعلان، متاثرہ علاقوں میں رین ایمرجنسی نافذ

شائع April 15, 2024
—فائل فوٹو: عبدللہ زہری
—فائل فوٹو: عبدللہ زہری

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے پش نظر حکومت کا صوبے بھر میں آج اور کل اسکول میں تعطیلات کا اعلان کردیا جبکہ متاثرہ علاقوں میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومت بلوچستان نے بارشوں اور ہنگامی حالات کے پیش نظر اسکول بند کرنے اعلان کیا ہے، سیکریڑی سیکنڈری ایجوکیشن صالح ناصر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں اربن فلڈ ایمرجنسی نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، ایمرجنسی کا نفاذ 14 اپریل سے کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اربن فلڈ ایمرجنسی کوئٹہ شہر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نافذ کی گئی ہے۔

دوسری جانب، محکمہ موسمیات میں کوئٹہ، پشین،قلعہ عبداللہ، قلات، ژوب، بارکھان، موسی خیل،کوہلو، سبی، لورالائی، زیارت میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع آبر الود رہے گا۔

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے رات گئے آن لائن اجلاس میں صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی کارکردگی پر اطیمنان کا اظہار کیا ہے۔

بلوچستان کے بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، ہنگامی صورتحال میں تمام وسائل بروئے کار لاکر عوام کی مدد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ کئی دن سے جاری بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف واقعات کے نتیجے میں گزشتہ رات تک کم از کم 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

صوبے میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے سوراب میں 2، ڈیرہ بگٹی میں 2، پشین میں 1 شخص جاں بحق ہوا جبکہ لورالائی اور کیچ میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024