کوئٹہ: ایف سی اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے باچا خان چوک پر فرنٹیئر کور کے اہلکار نے فائرنگ سے ایک نوجوان کو ہلاک کر دیا۔
اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر ایف سی کے ترجمان نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ کوئٹہ شہر کے مصرف علاقہ باچا خان چوک پر تعینات ایف سی اہلکار سے نوجوان نے بندوق چھیننے کی کوشش کی تھی۔
انہوں نے دعوٰی کیا کہ نوجوان کی رائفل چھیننے کی ناکامی پر ایف سی اہلکار نے مزاحمت کی تاہم نوجوان کی بیوہ نے لگائے جانے والے الزام کی تردید کی ہے۔
نوجوان کی بیوہ جیا سلیم نے ڈان ڈاٹ کام کو روتے ہوئے بتایا کہ ان کا شوہر ایک پر امن شہری تھا اور اسکا کسی دہشت گرد گروپ سے تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میرے شہر کو دہشت گردی سے منسلک کیا جا رہا ہے۔
نوجوان سلیم بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ کے غریب محلے سرکی روڈ میں واقع ایک کمرے کے چھوٹے سے مکان میں رہائش پزید تھا۔
نوجوان کی بیوہ نے ایف سی اہکار کے خلاف سٹی تھانے میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔
ایف آئی آر میں ایف سی اہلکار کے خلاف قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایف سی اہلکار کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے جسے فوری طور پر طبی علاج کے لیئے سول ہسپتال کوئٹہ پہنچا دیا گیا ہے۔
سلیم کی بیوہ کا کہنا تھا کہ "میں انصاف چاہتی ہوں" نوجوان بہاولپور کا رہنے والا تھا جس نے دو لڑکوں اور ایک بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔
بلوچستان کے وزیر اعلٰی ڈاکٹر ملک بلوچ نے فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو رپورٹ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔











لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں