• KHI: Sunny 27.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.9°C
  • KHI: Sunny 27.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.9°C

اسرائیلی فوج کی درندگی جاری، کھیلتے بچوں پر بمباری، مزید 18 فلسطینی شہید

شائع April 17, 2024 اپ ڈیٹ April 17, 2024 09:14am
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں مغازی کیمپ اور رفح میں رہائشی علاقوں پر بمباری کرکے مزید 18 فلسطینی شہید کردیے ۔

ڈان نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغازی کیمپ میں پلے گراؤنڈ میں کھیلتے بچوں پر حملہ کردیا جبکہ اسرائیلی جیٹ نے رفح میں بھی گھر کو نشانہ بنایا جہاں 4 بچوں سمیت سات فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

غزہ کے علاقے خان یونس کے ایک اسکول سے ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بم برآمد ہوا ہے۔

بچوں کےلیے اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق یا زخمی ہو رہا ہے، غزہ کے بچوں کے چہرے مسلسل جنگ کی خوفناک تصویر کی عکاسی کر رہے ہیں۔

مزید کہا کہ انہیں معذوری اور موت سے بچانے کا واحد راستہ پائیدار جنگ بندی ہے۔

دوسری جانب، برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کی آج رات اسرائیل آمد متوقع ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق ڈیوڈ کیمرون رام اللّٰہ میں فلسطینی اتھارٹی کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026