• KHI: Partly Cloudy 29.2°C
  • LHR: Sunny 24.2°C
  • ISB: Heavy Rain 16.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.2°C
  • LHR: Sunny 24.2°C
  • ISB: Heavy Rain 16.8°C

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیداران سے ملاقات

شائع April 18, 2024
فوٹو: ایکس/وزارت خزانہ
فوٹو: ایکس/وزارت خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکا کے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے معاون وزیرِ خارجہ ڈونلڈ لو اور امریکی محکمہ خارجہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری الزبتھ ہورسٹ سے ملاقات ہوئی، جس میں پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے واشنگٹن کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ ملاقات ورلڈ بینک ہیڈکوارٹر میں ہوئی جہاں وزیر خزانہ نے امریکی عہدیداران کو پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس کی بنیادکو وسیع، توانائی کے شعبےکو ہموار اور نجکاری ترجیح ہے۔

ملاقات میں متبادل توانائی، زراعت، آب وہوا اور ٹیک انڈسٹری کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی، وزیرخزانہ نے پاک امریکا اقتصادی شراکت داری کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا۔

وزیرخزانہ نے آئی ٹی، زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بھی گفتگو کی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے ساتھ مل کر کام کرےگا، پاکستان ایگزم بینک کے ساتھ بھی کام کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 6 فروری 2026
کارٹون : 5 فروری 2026