• KHI: Sunny 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.9°C
  • KHI: Sunny 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.9°C

وزیراعظم نے بدر شہباز وڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا

شائع April 18, 2024 اپ ڈیٹ April 18, 2024 12:37pm
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

وزیر اعظم شہباز شریف نے بدر شہباز وڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن نے بدر شہباز کی وزیر اعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

بدر شہباز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی اسسٹنٹ سیکریٹری اطلاعات بھی ہیں۔

اس کے علاوہ بدر شہباز طویل عرصے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی میڈیا ٹیم کے مرکزی رُکن بھی ہیں۔

بدر شہباز گزشتہ 16 ماہ کی حکومت کے دوران بھی وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026