• KHI: Maghrib 7:22pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:02pm
  • KHI: Maghrib 7:22pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:02pm

نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی20 میچ کیلئے قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں متوقع

شائع April 24, 2024
فائل فوٹو بشکریہ پی سی بی
فائل فوٹو بشکریہ پی سی بی

نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی20 میچ کے لیے قومی ٹیم میں چار تبدیلیوں کا امکان ہے اور تجربہ کار عماد وسیم اور محمد عامر کی فائنل الیون میں شمولیت متوقع ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محمد رضوان اور عرفان نیازی پہلے ہی انجری کی وجہ سے سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہو چکے ہیں اور ٹیم مینجمنٹ نے انہیں آرام کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کھلاڑیوں کے ورک لوڈ میں کمی اور دیگر کھلاڑیوں کو آزمانے کے لیے سریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ باؤلر عباس آفریدی کو آرام کرائے جانے کا امکان ہے۔

سیریز کے چوتھے میچ میں فخر زمان کو عرفان نیازی جبکہ محمد رضوان کی جگہ نوجوان حسیب اللہ کو فائنل الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اسی طرح ابرار احمد کی جگہ عماد وسیم جبکہ عباس آفریدی کی جگہ محمد عامر فائنل الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2024
کارٹون : 11 جون 2024