لاہور: گنگا رام ہسپتال کی نرسوں کا پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج

شائع May 8, 2024 اپ ڈیٹ May 8, 2024 03:48pm
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

گنگا رام ہسپتال لاہور کی نرسوں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا اور پنجاب اسمبلی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق احتجاج مظاہرے کے باعث راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گنگا رام ہسپتال میں بطور نرس خدمات سر انجام دیں، ہماری 8 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی۔

مظاہرین نے کہا کہ متعدد بار اعلی حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026