• KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

’ورلڈ پریس فریڈم ہیرو‘ ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام

شائع May 23, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

غزہ میں جنگ کی کوریج کرنے والے فلسطینی صحافیوں نے ’ورلڈ پریس فریڈم ہیرو 2024‘ کے ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایوارڈ دینے والے ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ ایوارڈ پہلی بار صحافیوں کے ایک گروپ کو دیا گیا ہے۔

اس فہرست میں الجزیرہ عربی کے غزہ کے بیورو چیف وائل دہدوہ شامل ہیں، جن کی اہلیہ، بیٹا، بیٹی اور پوتا اکتوبر 2023 میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

اس ایوارڈ میں بلال جد اللہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا، جنہیں غزہ میں ’fatherfather figure of journalism‘ کہا جاتا ہے، وہ بھی نومبر 2023 میں اسرائیلی گولہ باری سے شہید ہوگئے تھے۔

انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آئی) اور انٹرنیشنل میڈیا سپورٹ (آئی ایم ایس) کی طرف سے مشترکہ طور پر پیش کیا جانے والا یہ ایوارڈ غزہ میں جنگ کی کوریج کرنے والے فلسطینی صحافیوں کی غیر معمولی ہمت اور کوریج کو تسلیم کرنے کے لیے دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ’انتہائی سنگین حالات میں انہوں نے فلسطینیوں کی آنکھیں اور کان بننے کی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالی ہیں۔‘

اکتوبر 2023 سے اسرائیل نے غیر ملکی صحافیوں کو غزہ میں داخلے سے روک دیا ہے اور فلسطینی صحافیوں نے علاقے کے اندر رپورٹنگ کی ذمہ داری ادا کی۔

وہ فضائی حملوں، مواصلاتی بلیک آؤٹ، نقل مکانی، بچوں، والدین اور خاندان کے دیگر افراد کے تباہ کن نقصان اور انسانی تباہی کے باوجود ثابت قدم رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 8 ماہ قبل جنگ کے آغاز سے اب تک خطے میں کم از کم 105 صحافی اور میڈیا کارکن مارے جا چکے ہیں۔ ان میں سے اکثریت فلسطینی صحافیوں کی تھی۔

ہلاکتوں کی یہ تعداد اس عرصے میں کسی بھی جنگ یا تنازع میں ہونے والے ہلاکتوں سے کہیں زیادہ تھی۔

یہ ایوارڈ 23 مئی کو بوسنیا اور ہرزیگووینا کے دارالحکومت سرائیوو میں منعقدہ آئی پی آئی ورلڈ کانگریس اینڈ میڈیا انوویشن فیسٹیول میں ایک خصوصی تقریب میں دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جون 2024
کارٹون : 14 جون 2024