• KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

ٹی 20 ورلڈکپ: سندیپ لامیچانے کو تاحال ویزا نہ مل سکا

شائع May 23, 2024
—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

نیپال کے سابق کپتان سندیپ لامیچانے کو امریکا میں ہونے والی ٹی20 ورلڈکپ کے لیے اب تک ویزا نہیں مل سکا۔

کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق نیپالی اسپنر سندیپ لامیچانے زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دیے جانے کے بعد رواں سال یکم مئی سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے نیپال کرکٹ بورڈ نے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔

نیپال کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر لکھا ’نیپال میں امریکی سفارت خانے نے ایک بار پھر وہی کام کیا جو انہوں نے 2019 میں کیا تھا، انہوں نے مجھے امریکا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے ویزا دینے سے انکار کردیا، میں نیپال کرکٹ سے پیار کرنے والوں سے معذرت چاہتا ہوں‘۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے لیے تمام کرکٹ بورڈ 25 مئی تک اپنا حتمی اسکواڈ اعلان کرنے کے پابند ہیں۔

نیپال کی جانب سے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے ابتدائی طور پر اعلان کردہ اسکواڈ پہلے سے ہی امریکا میں موجود ہے جہاں وہ بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں، جب کہ نیپال کرکٹ ٹیم 27 مئی کو کینیڈا اور 30 مئی کو امریکا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔

ریپ کیس کا پس منظر:

یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں 17 سالہ لڑکی نے نیپالی کرکٹر پر الزام عائد کیا تھا کہ اگست 2022 میں کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں سندیپ لامیچانے نے ان کے ساتھ زیادتی کی تھی۔

ان الزامات کے بعد کرکٹر کو نیپالی پولیس نے 6 اکتوبر کو کیریبین پریمیئر لیگ سے ملک واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا۔

بعدازاں، 12 جنوری 2023 کو لامیچانے کی طرف سے دائر نظرثانی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے کرکٹر کو 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

10 جنوری 2024 کو کھٹمنڈو کی مقامی عدالت نے سندیپ لامیچانے کو جرم ثابت ہونے پر 8 سال قید کی سزا سنائی تھی اور ساتھ ہی ان پر 2 ہزار 255 امریکی ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

تاہم،15 مئی پٹن ہائی کورٹ نے ریپ کیس میں کرکٹر کو بے گناہ قرار دے دیا، سندیپ لامیچانے کے وکلا نے کہا کہ پٹن ہائی کورٹ نے ان کی اپیل پر سماعت مکمل کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سندیپ لامیچانے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )، بگ بیش لیگ (بی بی ایل ) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) بھی کھیل چکے ہیں۔

ٹی20 ورلڈکپ کیلئے نیپال کا ابتدائی اسکواڈ:

روہت پاڈیل (کپتان)، آصف شیخ، انیل کمار ساہ، کوشل بھرٹیل، کشال مالا، دیپیندر سنگھ ایری، للت راج بنشی، کرن کے سی، گلشن جھا، سومپال کامی، پرتیس جی سی، سندیپ جورا، ابیناش بوہارا، ساگر دھکل، کمل سنگھ آئری

کارٹون

کارٹون : 15 جون 2024
کارٹون : 14 جون 2024