• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:59pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:59pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 5:09pm

سوئی گیس ملازمین کے کرکٹ کھیلنے کیلئے صارفین سے 6کروڑ وصول کرنے کا فیصلہ

شائع May 23, 2024
فائل فوٹو: ڈان/ طاہر جمال
فائل فوٹو: ڈان/ طاہر جمال

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپنے ملازمین کے کرکٹ کھیلنے کے لیے 6 کروڑ روپے سے زائد کی رقم عوام سے وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے منظوری بھی دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کو کھیلوں کے لیے چھ کروڑ 80 لاکھ روپے صارفین سے وصول کرنے کی اجازت دے دی۔

اوگرا نے یہ اجازت آئندہ مالی سال 25-2024 کے لیے دی ہے جس میں دو کروڑ روپے ترسیلی شعبے اور 3کروڑ 10 لاکھ روپے ڈسٹری بیوشن سے وصول کرنے کی اجازت دی۔

اس کے علاوہ سیلز ڈپارٹمنٹ کے ذریعے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

سوئی ناردرن کے اسپورٹس سیل نے آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 33 کروڑ 30 لاکھ روپے فراہمی کی درخواست کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ فنڈز کی قلت کے باعث سوئی ناردرن میں ہاکی، کبڈی اور فٹ بال پرعارضی پابندی ہے لہٰذا کرکٹ کے لیے رقم جاری کی جائے۔

وزیراعظم نے کرکٹ پر عائد پابندی ختم کردی تھی جس کے بعد سوئی ناردرن گیس نے ملازمین کے کرکٹ کھیلنے کے لیے 6 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم جاری کردی۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2024
کارٹون : 15 جون 2024