• KHI: Partly Cloudy 31°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.9°C
  • ISB: Sunny 32.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 31°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.9°C
  • ISB: Sunny 32.3°C

پاکستان ہاکی ٹیم کو بالآخر یورپ کے ویزے جاری کر دیے گئے

شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بالآخر قومی ٹیم اور چار رکنی مینجمنٹ کو نیدرلینڈز کے ویزے جاری کردیے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ویزے جاری ہونے کے بعد 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم اور 4 رکنی مینجمنٹ فوری طور پر آج صبح اسلام آباد سے ایمسٹرڈیم روانہ ہوگئی، اس سے قبل قومی ٹیم کو 19 مئی کو نیدرلینڈز روانہ ہونا تھا۔

قومی ہاکی ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ نیدرلینڈز میں لگے گا، جہاں سے قومی ہاکی ٹیم 28 مئی کو نیشن کپ میں شرکت کے لیے پولینڈ روانہ ہوگی، گرین شرٹس 31 مئی کو ملائیشیاء کے خلاف پہلا میچ کھیلیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026