• KHI: Clear 16.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.7°C
  • KHI: Clear 16.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.7°C

احتجاج کی آڑ میں سیاسی ایجنڈا حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیراعظم

شائع June 21, 2024
فائل فوٹو: اے پی پی
فائل فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں کہا ہے کہ احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں سیاسی ایجنڈا حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ڈان نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں گورنرخیبر پختونخوا نے صوبے میں لوڈ شیڈنگ سمیت سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں سیاسی ایجنڈا حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، انہوں نے گورنر کو خیبر پختونخوا کے عوام کی بہبود کے لیے ہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ سے ملاقات کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اسٹیٹ کی رٹ کو چیلنج کررہی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو لوگ ریاست کیخلاف کھڑے ہونے کی کوشش کررہیں ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025