• KHI: Clear 16.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.7°C
  • KHI: Clear 16.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.7°C

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات

شائع June 21, 2024
فائل فوٹو: اے پی پی
فائل فوٹو: اے پی پی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے ملاقات کی جس میں سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور گیٹ فائیو سے اڈیالہ جیل روانہ ہوئے جہاں انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔

سوا گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو طویل لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے وفاقی حکومت سے ہونے والی بات چیت سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025