• KHI: Clear 29.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.5°C
  • KHI: Clear 29.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.5°C

روس کا یوکرین پر فضائی حملہ، 3 افراد ہلاک، توانائی کا انفرا اسٹرکچر تباہ

شائع June 23, 2024 اپ ڈیٹ June 23, 2024 12:16pm
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

روس کے یوکرین پر فضائی حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ یوکرین کا توانائی کا انفرا اسٹرکچر بھی تباہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یوکرینی حکام نے کہا کہ روسی فوج نے یوکرین کے شہر خارکیف میں گائیڈڈ بموں سے حملہ کیا، حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق روسی فوجیوں نے ایک اور حملے میں پاور گرڈ کو نشانہ بنایا جس سے توانائی کی تنصیبات تباہ ہو گئیں۔

حکام نے بتایا کہ حملے کے بعد جنوبی مغربی علاقے میں مکمل بلیک آؤٹ ہے جب کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتحادیوں سے مدد کرنے کی اپیل کردی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026