• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm

دو لڑکیوں کے بعد ہانیہ عامر کا ہم شکل لڑکا بھی سامنے آگیا

شائع July 11, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی دو ہم شکل لڑکیوں کے بعد اب ان کا ہم شکل لڑکا بھی سامنے آگیا، جس پر صارفین نے دلچسپ کمنٹس کیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل بھارتی لڑکے کی مختصر ویڈیو میں انہیں ان کی گوری رنگت اور چہرے پر بننے والے ڈمپل کی وجہ سے ہانیہ عامر کا ہم شکل قرار دیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شیٗر کی گئی مختصر ویڈیوز میں لڑکے کے چہرے پر ہانیہ عامر کی طرح ڈمپل دیکھے جا سکتے ہیں۔

ہانیہ عامر کے ہم شکل بھارتی لڑکے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، تاہم بعض سوشل میڈیا صارفین نے لڑکے کو اداکارہ کے بجائے عمران اشرف کا ہم شکل بھی قرار دیا۔

گوری رنگت اور چہرے پر ڈمپل کے حامل لڑکے کی ویڈیو پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ کمنٹس کرتے ہوئے انہیں متعدد پاکستانی شوبز شخصیات کا ہم شکل بھی قرار دیا۔

ہم شکل لڑکے کے سامنے آنے سے قبل ہانیہ عامر کی ہم شکل دو سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

اکتوبر 2023 میں آسٹریلوی سوشل میڈیا اسٹار سعدیہ یوسفی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد انہیں ہانیہ عامر کا ہم شکل قرار دیا گیا تھا۔

سعدیہ یوسفی کے انسٹاگرام کا جائزہ لیا جائے تو ان کی متعدد تصاویر میں انہیں نہ صرف ہانیہ عامر کا انداز اپناتے دیکھا جا سکتا ہے بلکہ انہیں پاکستانی اداکارہ سے ملتے جلتے لباس میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

آسٹریلوی سوشل میڈیا اسٹار سے قبل جون 2023 میں ترکیہ کی سوشل میڈیا اسٹار اور بلاگرعلینہ اوزترک (Aleyna Öztürk ) کی تصاویر وائرل ہونے پر انہیں ہانیہ عامر کا ہم شکل قرار دیا گیا تھا۔

دو خواتین کے بعد اب ہانیہ عامر کے ہم شکل لڑکے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں اور بعض پاکستانی صارفین نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اداکارہ کا ہم شکل لڑکا پاکستان میں نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024