• KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیرآئینی اور جمہوری اصولوں کے منافی ہے، ہیومن رائٹس کمیشن

شائع July 15, 2024

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) پر پابندی کے حکومتی فیصلے کو غیرآئینی اور جمہوری اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہیومن رائٹس کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت قرار دیا ہے اور اس پر پابندی سے سیاسی افراتفری اور تشدد میں اضافہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدام حیران کن، غیرآئینی اور جمہوری اصولوں کے منافی ہے اور مطالبہ کیا کہ یہ فیصلہ فوری واپس لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے حکومتی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025