• KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ فسطائیت کی مثال ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

شائع July 15, 2024
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن— فوٹو بشکریہ فیس بُک
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن— فوٹو بشکریہ فیس بُک

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے کو فسطائیت کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری معاشروں میں ان فیصلوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومت فیصلے پر اپنے بیان میں کہا کہ فارم 47 پر بننے والی حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ فسطائیت کی مثال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں آئین بھی ہے اورعدالتیں بھی لہٰذا جمہوری معاشروں میں ان فیصلوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف آمرانہ سوچ پر یقین رکھنے والی جماعتیں ہی ایسے غاصبانہ فیصلے کرسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے حکومتی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025