• KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C

ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی پر ریاست مخالف پالیسیوں کو اپنی سیاست کا حصہ بنانے کا الزام

شائع July 15, 2024
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا — فائل فوٹو: پی پی آئی
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا — فائل فوٹو: پی پی آئی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر ریاست مخالف پالیسیوں کو اپنی سیاست کا حصہ بنانے کا الزام لگا دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی پر پابندی لگنے سے متعلق حکومتی فیصلہ سامنے آنے کے بعد ایم کیو ایم کا مؤقف سامنے آگیا۔

ایم کیو ایم پاکستان نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی نے غیر جمہوری، غیر ذمہ دارانہ اور ریاست مخالف پالیسیوں کو اپنی سیاست کا حصہ بنایا، پی ٹی آئی ریاست مخالف سرگرمیوں میں بھی ملوث رہی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے حکومتی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025