• KHI: Partly Cloudy 24.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کی پیش گوئی

شائع July 23, 2024 اپ ڈیٹ July 23, 2024 09:39am
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

کراچی میں آج بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اورمرطوب رہے گا، آج دن میں بھی مطلع ابر آلود اور جزوی ابر آلود رہے گا۔

مزید بتایا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ دن میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 اپریل 2026
کارٹون : 14 اپریل 2026