• KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm
  • KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm

وزارت داخلہ نے صحافی چارلس گلاس کا ویزا منسوخ کر کے واپس بھیج دیا

شائع July 31, 2024
امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلس گلاس— فوٹو بشکریہ دی اولڈی
امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلس گلاس— فوٹو بشکریہ دی اولڈی

امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلس گلاس کو وزارت داخلہ نے ویزا منسوخ کرکے واپس بھیج دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چارلس گلاس نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھیجی گئی ای میل میں بانی(پی ٹی آئی) سے ملاقات کی اجازت مانگی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ چارلس گلاس امریکی نژاد برطانوی صحافی ہیں جو بانی پی ٹی آئی کے دوست ہیں اور ان سے ملاقات کے لیے پاکستان آئے تھے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ چارلس گلاس نے وزیر داخلہ کو بتایا تھا کہ انہیں عدالتی اجازت کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ امریکی صحافی چارلس گلاس کو اسلام آباد میں ایک گھر سے اٹھا کر ایئرپورٹ بھیج کر واپس روانہ کردیا گیا۔

73سالہ چارلس گلاس معروف مصنف اور صحافی ہیں جو اپنے 50سال پر محیط کیریئر میں سی این این سمیت مختلف بین الاقوامی اداروں کے لیے کام کر چکے ہیں۔

وہ مختلف کاموں کے مصنف ہیں اور جنگ عظیم دوئم کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ کے امور پر بھی گہری نگاہ رکھتے ہیں اور کئی ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024