• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:05pm
  • LHR: Asr 3:52pm Maghrib 5:30pm
  • ISB: Asr 3:55pm Maghrib 5:34pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:05pm
  • LHR: Asr 3:52pm Maghrib 5:30pm
  • ISB: Asr 3:55pm Maghrib 5:34pm

آئمہ بیگ کی جدہ میں شاندار پرفارمنس کی ویڈیوز وائرل

شائع August 3, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں بیرون ملک روانہ ہونے والی گلوکارہ آئمہ بیگ کی سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والی میوزیکل نائٹ میں شاندار پرفارمنس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

آئمہ بیگ چند دن قبل بیرون ملک روانہ ہوئیں تو انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا تھا کہ وہ کچھ وقت کے لیے باہر جا رہی ہیں، جس پر ان کے ملک چھوڑنے سمیت میوزک سے کنارہ کشی کی افواہیں بھی پھیلی تھیں۔

اداکارہ نے ایسی افواہوں کے بعد وضاحتی ویڈیو جاری کی تھی کہ وہ ملک چھوڑ رہی ہیں اور نہ ہی موسیقی بلکہ کام کے سلسلے میں ہی بیرون ملک جا رہی ہیں۔

اب ان کی جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے منعقد کی گئی میوزیکل نائٹ میں پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں آئمہ بیگ کو اپنے مقبول گانوں پر شاندار پرفارمنس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جدہ سیزن میوزیکل نائٹ میں آئمہ بیگ نے اپنے گانے کیف و سرور سمیت مست ملنگ اور دیگر گانوں پر بھی پرفارمنس کی۔

آئمہ بیگ کی گلوکاری اور ڈانس پرفارمنس نے ماحول کو گرما دیا اور شائقین بھی خوب انجوائے کرتے دکھائی دیے۔

جدہ سیزن میوزیکل نائٹ میں آئمہ بیگ کے علاوہ بلال سعید، رابیکا خان اور دوسرے فنکاروں نے بھی پرفارمنس کی۔

آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں جدہ سیزن میوزیکل نائٹ میں پرفارمنس کی ویڈیوز بھی شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 اکتوبر 2024
کارٹون : 14 اکتوبر 2024