میرے لباس اور ٹانگیں دکھانے پر شوہر کو مسئلہ نہیں، پاکستانیوں کا دماغ خراب ہوجاتا ہے، اشنا شاہ

شائع August 8, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ اشنا شاہ نے خود پر تنقید کرنے والے مداحوں کو آٓڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پاکستانیوں کو منافق قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے مختصر اور بولڈ لباس پہننے سمیت ان کی جانب سے ٹانگیں دکھانے پر ان کے شوہر کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن پاکستانیوں کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری اور ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں پاکستانیوں کی منافقت پر تنقید کی اور لکھا کہ ایک طرف تو پاکستانی مسلمان نرگس فخری کے آئٹم گانوں کو شوق سے دیکھتے ہیں اور ان پر جھومتے ہیں، دوسری طرف وہ ان کے لباس پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

اشنا شاہ نے لکھا کہ وہ کینیڈا جیسے ملک میں پلی بڑھیں، جہاں کی تربیت یہاں سے مختلف ہے جب کہ انہوں نے ایسے ہی ماحول میں تربیت پانے والے سفید فام مرد سے شادی کی جو ان کی طرح لبرل اور کھلی ذہنیت کے مالک ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ان کے مختصر یا بولڈ لباس پہننے سمیت ان کی جانب سے بیرون ملک میں ٹانگیں دکھانے پر ان کے شوہر کو کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن ان کی ایسی تصاویر دیکھ کر پاکستانیوں کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔

انہوں نے پاکستانیوں کو منافق قرار دیا اور لکھا کہ وہ ایک طرف نرگس فخری کی ڈانس دیکھ کر انجوائے کرتے ہیں، دوسری جانب وہ ان کے لباس پر تنقید کرتے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق ان میں اور پاکستانیوں میں یہی فرق ہے کہ ان کی تربیت دو مختلف ماحول میں ہوئی لیکن وہ پاکستانیوں کی منافقت دیکھ کر حیران ہوتی ہیں۔

اشنا شاہ نے لکھا کہ ان کی آج تک کی سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ انہوں نے اپنی شادی پر جو سرخ رنگ کی چنری اور چولی پہنی تھی، اس پر انہوں نے قوم اور مداحوں سے معافی مانگی تھی، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے لکھا کہ اب وہ اپنی مرضی سے زندگی گزاریں گی، وہ لباس پر معافی نہیں مانگیں گی اور پاکستانی چاہے آئٹم سانگس دیکھیں یا پورن ویڈیوز کو تلاش کرتے رہیں لیکن وہ ان کی منافقت نہ ڈریں گی اور نہ اس پر بات کریں گی۔

خیال رہے کہ اشنا شاہ کو ماضی میں ان کے بولڈ اور مختصر لباس پر متعدد بار تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، نہ صرف انہیں بلکہ دیگر اداکاراؤں کو بھی بولڈ لباس پر تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 اکتوبر 2024
کارٹون : 6 اکتوبر 2024