نواز شریف نے آج مسلم لیگ(ن) کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

شائع August 15, 2024
مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف— فوٹو بشکریہ ایکس
مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف— فوٹو بشکریہ ایکس

مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف نے مسلم لیگ(ن) کا مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں ملکی سیاسی فیصلوں سمیت اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق نواز شریف نے مسلم لیگ(ن) کا مشاورتی اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت اعلیٰ قیادت شریک ہو گی۔

اجلاس جمعرات کی دوپہر پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا جس کی صدارت سابق وزیراعظم اور پارٹی کے قائد میاں محمد نواز شریف کریں گے۔

اجلاس میں احسن اقبال، اسحٰق ڈار، مریم اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ سمیت وفاقی وزرا اور سینئر پارٹی قائدین شریک ہوں گے۔

اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024