• KHI: Maghrib 6:17pm Isha 7:32pm
  • LHR: Maghrib 5:45pm Isha 7:05pm
  • ISB: Maghrib 5:49pm Isha 7:12pm
  • KHI: Maghrib 6:17pm Isha 7:32pm
  • LHR: Maghrib 5:45pm Isha 7:05pm
  • ISB: Maghrib 5:49pm Isha 7:12pm

لاہور میں پی ٹی آئی رہنما کا قتل، ’بیٹے نے باپ کے قتل کی ڈیل ساڑھے 6کروڑ میں کی‘

شائع August 15, 2024
پی ٹی آئی رہنما شاہد صدیق— فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما شاہد صدیق— فائل فوٹو

لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما اور نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی تفتیش میں مزید انکشافات سامنےآگئے جہاں بیٹے نے اپنے باپ کے پیسوں سے ہی اس قتل کروانے کے لیے ساڑھے چھ کروڑ کی ڈیل کی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق اپنے والد اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر کے شاہد کے قتل میں ملوث ملزم قیوم شاہد نے باپ کے قتل کی ڈیل ساڑھے چھ کروڑ میں کی۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ بیٹے نے باپ کے پیسوں سے ہی قتل کی منصوبہ بندی کی اور ساڑھے کروڑ کی ڈیل میں سے پانچ کروڑ دوست شہریار نے لینے تھے جبکہ ڈیڑھ کروڑ شوٹر کو ادا کرنے تھے۔

قتل سے پہلے 16 لاکھ 80 ہزار ادا کیے گئے لیکن باقی رقم نہیں دی گئی جبکہ ڈاکٹر شاہد پر پہلہ حملہ بھی ساڑھے 6 کروڑ میں ڈن ہوا تھا جو ناکام رہا۔

پولیس واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر چکی ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے مزید انکشافات بھی سامنے آنے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ 2 اگست کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ ڈاکٹر شاہد کے بیٹے قیوم نے قریبی دوست کے ساتھ مل کر باپ کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا جس کے بعد اس کے دوست کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا، قیوم ایک لڑکی سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن ڈاکٹر شاہد کے انکار پر اس نے جنوری میں بھی ان پر قاتلانہ حملہ کروایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 3 اکتوبر 2024
کارٹون : 2 اکتوبر 2024