• KHI: Sunny 33.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.3°C
  • ISB: Heavy Rain 33.1°C
  • KHI: Sunny 33.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.3°C
  • ISB: Heavy Rain 33.1°C

رحیم یار خان: پولیس نے کچے میں آپریشن کے دوران 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا

شائع October 6, 2024 اپ ڈیٹ October 6, 2024 09:21pm
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

پنجاب پولیس نے رحیم یار خان میں کچہ ماچھکہ کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک کیے گئے ڈاکوؤں کی شناخت سرمد بھیو اور ساجن ملوکانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

آپریشن کے دوران ملزمان کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، ہلاک ڈاکو انسداد دہشت گردی سمیت متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھے، ڈاکوؤں کے قبضہ سے 2کلاشنکوف اور متعدد گولیاں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔

دوسری طرف شکارپور پولیس اور رینجرز نے کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکو اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گڑھی تیغو میں5 روز سے مغویوں کی بازیابی کے لئے مشترکہ آپریشن جاری ہے، جس میں ڈاکوؤں کے متعددگھروں اور مورچوں کوجلایا گیا ہے اور کئی ٹھکانے مسمار کردیئے گئے جبکہ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں بھی لیا ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026