• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm

انگلینڈ کےخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان، بابر، شاہین، نسیم، سرفراز ڈراپ

شائع October 13, 2024
— فوٹو: انسائیڈ اسپورٹس
— فوٹو: انسائیڈ اسپورٹس

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم کے بعد شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو بھی ڈراپ کردیا جب کہ اسپنر ابرار احمد کو بخار کی وجہ سے آرام دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم میں 6 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، ابرار احمد بخار کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔

اس کے علاوہ بابراعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

ملک اور کھلاڑیوں کے بہترین مفاد میں انہیں ڈراپ کیا، پی سی بی

پی سی بی نے کہا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم سمیت چار ٹاپ کھلاڑیوں کو اس لیے آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ نئے سرے سے اور تازہ دم ہوکر واپس آ سکیں۔

پی سی بی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اس دور کے بہترین بلے باز ہیں اور کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ ذہنی طور پر تروتازہ بابراعظم مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔

پی سی بی کے ترجمان نے اسکواڈ کے حوالے سے بتایاکہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ میچز کے لیے ٹیم کا انتخاب سلیکٹرز کے لیے ایک مشکل کام تھا، انہیں کھلاڑیوں کی موجودہ شکل، سیریز میں کم بیک کرنے اور پاکستان کے 2024-25 کے بین الاقوامی شیڈول پر غور کرنا تھا، ان عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کے بہترین مفاد میں بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ پی سی بی ہمارے نوجوان کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک پرفارمرز کو انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

پی سی بی کا ماننا ہے کہ حسیب اللہ، مہران، کامران غلام، محمد علی، نعمان، ساجد اور زاہد میں سے ہر ایک موقع سے فائدہ اٹھانے اور بقیہ دو ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی خدمت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پی سی بی کو اپنے ٹیسٹ پلیئرز کی اگلی نسل کو تیار کرنے پر بھی توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور یہ سیریز نوجوانوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا موقع ہے۔

قومی اسکواڈ:

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، سلمان علی آغا، عامر جمال، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود اسکواڈ میں شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 دسمبر 2024
کارٹون : 6 دسمبر 2024