• KHI: Fajr 5:43am Sunrise 7:04am
  • LHR: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • ISB: Fajr 5:31am Sunrise 6:59am
  • KHI: Fajr 5:43am Sunrise 7:04am
  • LHR: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • ISB: Fajr 5:31am Sunrise 6:59am

دونوں بچوں کی پیدائش آئی وی ایف کے ذریعے ہوئی، وینا ملک کا انکشاف

شائع November 6, 2024
— فائل فوٹو: فیس بک
— فائل فوٹو: فیس بک

ماضی کی مقبول ماڈل و اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ہاں دونوں بچوں کی پیدائش ’ان وائٹرو فرٹیلیٹی (آئی وی ایف) کے عمل کے ذریعے ہوئی۔

آئی وی ایف کے علاج کے ذریعے بانجھ پن کے مسائل سے دوچار خواتین کے انڈوں اور مرد حضرات کے اسپرم کو ادویات کے ذریعے ملایا جاتا ہے۔

اس وقت آئی وی ایف کا علاج پاکستان سمیت دنیا کے تقریبا تمام ممالک میں موجود ہے، عام طور پر آئی وی ایف یا بچوں کی پیدائش میں مدد دینے والے دوسرے طریقہ علاج کافی مہنگے ہوتے ہیں اور بعض ممالک میں انہیں معیوب بھی سمجھا جاتا ہے۔

وینا ملک نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ ان کے دونوں بچوں کی عمریں ترتیب وار 10 اور 9 سال ہیں اور دونوں آئی وی ایف کے عمل کے ذریعے پیدا ہوئے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے ہاں 10 سال قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی اور انہوں نے آئی وی ایف کا علاج بیرون ملک سے کروایا تھا۔

وینا ملک کے مطابق پیدائش کے بعد بیٹے نے انہیں تنگ نہیں کیا، وہ رات 8 بجے سوتے اور صبح 8 بجے جاگتے، جس کے بعد انہیں لگا کہ بچے اچھے ہوتے ہیں، مزید بھی ہونے چاہییے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بیٹے کی جانب سے تنگ نہ کرنے کی وجہ سے انہوں نے جلد ہی اپنے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش چاہی اور انہوں نے دوبارہ آئی وی ایف کا علاج کروایا۔

وینا ملک کے مطابق ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی لیکن بیٹے نے انہیں بہت تنگ کیا اور انہیں معلوم پڑ گیا کہ بچے کس قدر ماں کو تکلیف دیتے ہیں اور انہیں یہ بھی علم ہوچکا کیوں کہ خدا نے ماں کے قدموں میں جنت رکھی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماں کی جانب سے تکلیفیں برداشت کرنے کی وجہ سے ہی ان کا رتبہ عظیم ہے اور انہیں خود بھی ماں بننے کے بعد اپنی والدہ کا زیادہ احساس ہونے لگا۔

وینا ملک نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کے ہاں دونوں بچوں کی پیدائش سیزر سرجری کے ذریعے ہوئی اور انہوں نے بہت تکالیف برداشت کیں۔

بچوں کی کفالت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ وہ نہ صرف بچوں کی ماں بلکہ والد کا کردار بھی ادا کر رہی ہیں اور ان کے والدین اور بہنیں بھی ان کے بچوں کا خیال رکھتی ہیں۔

وینا ملک کا کہنا تھا کہ اگر ان کے بچے اپنے والد کے پاس رہتے تو ان کے والد انہیں ذہنی مریض بنا دیتے، ان کی بہتر پرورش نہ ہوپاتی، اب ان کی تعلیم اور پرورش بہتر انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

خیال رہے کہ اسد بشیر خٹک اور وینا ملک نے 2013 میں شادی کی تھی اور دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں کے دو بچے ہیں، جن کی کفالت کے حولے سے ان کے درمیان عدالتی جنگ بھی جاری رہی۔

اب بچے والدہ کے پاس پاکستان میں ہیں جب کہ ان کے والد اسد بشیر خٹک متحدہ عرب امارت (یو اے ای) میں مقیم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 دسمبر 2024
کارٹون : 5 دسمبر 2024