• KHI: Clear 28.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 24.9°C
  • KHI: Clear 28.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 24.9°C

کراچی میں دھڑ جڑی بہنیں کامیاب سرجری کے بعد علیحدہ کردی گئیں

شائع December 2, 2024 اپ ڈیٹ December 2, 2024 04:50pm
بچیوں کو سرجری کے لیے نوشہروفیروز سے کراچی لایا گیا تھا— فوٹو: ڈان نیوز
بچیوں کو سرجری کے لیے نوشہروفیروز سے کراچی لایا گیا تھا— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے قومی ادارہ صحت برائے اطفال (این آئی سی ایچ) میں نوشہروفیروز کی رہائشی دھڑ جڑی بہنوں کو کامیاب سرجری کے بعد علیحدہ کردیا گیا، آپریشن میں 4 بڑے ہسپتالوں کے ماہر سرجنوں نے حصہ لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نوشہروفیروز کی رہائشی دھڑ جڑی بہنوں کو سرجری کے لیے این آئی سی ایچ لایا گیا تھا، پیر کو کامیاب سرجری کے بعد دونوں بہنوں کو علیحدہ کردیاگیا ہے۔

پیچیدہ ترین آپریشن میں آغاخان، این آئی سی ایچ ، قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹالوجی( ایس آئی سی ایچ این) کے سرجن شریک ہوئے، سرجری 4 گھنٹے تک جاری رہی جس میں 10 افراد پر مشتمل اسٹاف نے حصہ لیا۔

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر این آئی سی ایچ پروفیسر ڈاکٹر ناصر سڈل نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے دونوں بہنوں کی سرجری کامیاب ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ سرجری کے تمام اخراجات ہسپتال انتظامیہ نے برداشت کیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026