• KHI: Partly Cloudy 18.8°C
  • LHR: Cloudy 11.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.8°C
  • LHR: Cloudy 11.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C

جنوبی وزیرستان میں موٹر سائیکل بم دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

شائع December 31, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے جبکہ بنوں میں پولیس موبائل دھماکے کی زد میں آ گئی، جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان میں موٹرسائیکل میں نصب برودی مواد کا دھماکا اعظم ورسک بائی پاس کے قریب ہوا۔

لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر، بخیبرپختونخوا کے ضلع نوں میں سورانگی اڈہ کے نزدیک پولیس موبائل گشت کے دوران دھماکے کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں 6 اہلکار سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکے کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 8 فروری 2026
کارٹون : 7 فروری 2026