• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

ہاظم بنگوار کے بھارت میں بھی چرچے

شائع January 9, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اپنے فیشن اور منفرد انداز سے پاکستانیوں کے دل جیتنے والے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) ہاظم بنگوار کے بھارت میں بھی چرچے ہونے لگے۔

ابتدائی طور پر 2023 میں ہاظم بنگوار کی فیشن ایبل تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد ان کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آئیں۔

ہاظم بنگوار سرکاری افسر بننے سے قبل امریکا سمیت دیگر ممالک میں رہتے تھے، جہاں وہ ماڈلنگ کرتے دکھائی دیتے تھے۔

لیکن بعد ازاں وہ سندھ حکومت کی سرکاری مشینری کا حصہ ہوگئے اور کافی عرصے سے کراچی ڈویژن کے مختلف اضلاع اور ٹاؤنز میں خدمات سر انجام دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

ماضی میں ان کی تصاویر پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں لیکن اب ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھارتی سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ہاظم بنگوار کو روایتی فیشن ایبل لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین بھی سندھ کےسرکاری افسر کی فیشن ایبل لباس میں ویڈیوز دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ہاظم بنگوار کی ویڈیوز پر دلچسپ رد عمل دیتے ہوئے انہیں پاکستانی مرد حضرات کا عرفی جاوید بھی قرار دیا۔

جہاں بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ہاظم بنگوار کے لباس اور فیشن کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں بعض افراد نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور لکھا کہ بھارت کا کوئی بھی سرکاری افسر اس طرح کا فیشن سینس نہیں رکھتا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025