• KHI: Partly Cloudy 35.1°C
  • LHR: Sunny 32.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 35.1°C
  • LHR: Sunny 32.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.9°C

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کرک میں کارروائی، 6 خارجی دہشتگرد ہلاک

شائع February 21, 2025 اپ ڈیٹ February 21, 2025 05:00pm
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں کارروائی کرتے ہوئے 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 21 فروری کو کرک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کرک میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026