لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی

شائع March 3, 2025 اپ ڈیٹ March 3, 2025 07:26pm
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججزکی تعیناتی کی منظوری دے دی

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار امتحانات نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق مہوش انجم، تنزیلہ تبسم، اسد حیات، اقصیٰ اقبال، محمد نبیل لطیف، سلیم اللہ ملک، عروج رحمٰن، اقرا بشارت، ماریہ صابر، زہرا جیمل، وسیم شہزاد سول جج مقرر کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ اقصیٰ بشیر، سائرہ شہزادی، محمد عثمان، سحر اتیاب، محمد احمد، محمد نعیم الیاس، شعیب سکندر، خولہ شاہد، زاہدہ پروین، شبنم سلیم، خدیجہ سجاد، ناصر حبیب، احمد خالد، زکا الحسن، سلمان احمد، محمد عمر جمیل کو سول جج مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افیفا ممتاز، عبد الماجد شہاب، مصدق اصغر، زاہد بشیر، ماہ نور الیاس اور مہرین فاطمہ کو بھی سول جج مقرر کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026