• KHI: Sunny 33.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.3°C
  • ISB: Heavy Rain 33.1°C
  • KHI: Sunny 33.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.3°C
  • ISB: Heavy Rain 33.1°C

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

شائع March 17, 2025 اپ ڈیٹ March 17, 2025 10:58pm
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کی تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔

ادھر، وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرے کااجلاس کل (منگل) کو طلب کیا ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تحریک منظور کر لی گئی۔

اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، ان کیمرا اجلاس میں عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ امن وامان کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026